QR CodeQR Code

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالے علی رضا بٹ کو لاہور منتقل کر دیا، حالت خطرے سے باہر

26 Nov 2016 19:21

اسلام ٹائمز: علی رضا بٹ جے ایس او کے مرکزی کنونشن میں شرکت کیلئے اسلام آباد جانے کیلئے گھر سے والد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ریلوے سٹیشن کی جانب جا رہے تھے کہ نامعلوم دہشتگردوں نے ان پر حملہ کر دیا جس سے علی رضا بٹ کے والد خالد محمود بٹ موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ علی رضا بٹ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زیادہ گولیاں لگنے کے باعث علی رضا کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ساہیوال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونیوالے جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی رضا بٹ کو تشویشناک حالت  میں لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ علی رضا بٹ جے ایس او کے مرکزی کنونشن میں شرکت کیلئے اسلام آباد جانے کیلئے گھر سے والد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ریلوے سٹیشن کی جانب جا رہے تھے کہ نامعلوم دہشتگردوں نے ان پر حملہ کر دیا جس سے علی رضا بٹ کے والد خالد محمود بٹ موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ علی رضا بٹ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زیادہ گولیاں لگنے کے باعث علی رضا کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کے جسم سے گولیاں نکال لی گئی ہیں اور اس وقت علی رضا بٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


خبر کا کوڈ: 586782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/586782/قاتلانہ-حملے-میں-زخمی-ہونیوالے-علی-رضا-بٹ-کو-لاہور-منتقل-کر-دیا-حالت-خطرے-سے-باہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org