QR CodeQR Code

ایشیائی ممالک علاقائی سطح پر امن کا روڈ میپ تیار کریں، بڑی طاقتوں کی دلچسپی جنگ سے متعلق اپنی صنعت کا فروغ ہے، رضا ربانی

29 Nov 2016 10:59

اسلام ٹائمز: بڑی طاقتوں پر انحصار ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کمبوڈیا میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے نویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو دفاعی بجٹ میں کمی لا کر وسائل کو غربت کے خاتمے کے لیے استعمال کرنا چاہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کمبوڈیا میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے نویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک مختلف اندرونی اور بیرونی خلفشاروں کا شکار رہے ہیں اور تنازعات کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، خطے کے ممالک کو سپر پاورز کی جانب دیکھنے کے بجائے علاقائی سطح پر امن کے قیام کا روڈ میپ تیار کرنا ہو گا، کیونکہ بڑی طاقتوں کی زیادہ دلچسپی جنگ سے متعلق اپنی صنعت کا فروغ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایشیائی ممالک اپنے دفاعی بجٹ میں ایک خاص حد تک کمی کر کے بچت سے حاصل ہونے والے وسائل کو غربت کے خاتمے کیلئے استعمال نہیں کر سکتے اور ٹیکنالوجی کا ایک مشترکہ پول بنا کر ایک دوسرے کے ساتھ ٹیکنالوجی کے مفت منتقلی کو زیر غور نہیں لا سکتے۔


خبر کا کوڈ: 587328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/587328/ایشیائی-ممالک-علاقائی-سطح-پر-امن-کا-روڈ-میپ-تیار-کریں-بڑی-طاقتوں-کی-دلچسپی-جنگ-سے-متعلق-اپنی-صنعت-فروغ-ہے-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org