0
Tuesday 29 Nov 2016 10:59

ایشیائی ممالک علاقائی سطح پر امن کا روڈ میپ تیار کریں، بڑی طاقتوں کی دلچسپی جنگ سے متعلق اپنی صنعت کا فروغ ہے، رضا ربانی

ایشیائی ممالک علاقائی سطح پر امن کا روڈ میپ تیار کریں، بڑی طاقتوں کی دلچسپی جنگ سے متعلق اپنی صنعت کا فروغ ہے، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ کمبوڈیا میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے نویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک مختلف اندرونی اور بیرونی خلفشاروں کا شکار رہے ہیں اور تنازعات کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، خطے کے ممالک کو سپر پاورز کی جانب دیکھنے کے بجائے علاقائی سطح پر امن کے قیام کا روڈ میپ تیار کرنا ہو گا، کیونکہ بڑی طاقتوں کی زیادہ دلچسپی جنگ سے متعلق اپنی صنعت کا فروغ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایشیائی ممالک اپنے دفاعی بجٹ میں ایک خاص حد تک کمی کر کے بچت سے حاصل ہونے والے وسائل کو غربت کے خاتمے کیلئے استعمال نہیں کر سکتے اور ٹیکنالوجی کا ایک مشترکہ پول بنا کر ایک دوسرے کے ساتھ ٹیکنالوجی کے مفت منتقلی کو زیر غور نہیں لا سکتے۔
خبر کا کوڈ : 587328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش