QR CodeQR Code

پرویز خٹک کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست دائر

30 Nov 2016 00:02

اسلام ٹائمز: درخواست شاہ جہان درانی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ صوابی سے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو نااہل قرار دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے مابین سیاسی رسہ کشی جاری ہے اور اب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کے خلاف درخواست شاہ جہان درانی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ صوابی سے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو نااہل قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے بدھ کو ابتدائی سماعت مقرر کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 587575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/587575/پرویز-خٹک-کے-خلاف-الیکشن-کمیشن-میں-نااہلی-کی-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org