0
Wednesday 30 Nov 2016 00:02

پرویز خٹک کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست دائر

پرویز خٹک کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے مابین سیاسی رسہ کشی جاری ہے اور اب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کے خلاف درخواست شاہ جہان درانی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ صوابی سے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو نااہل قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے بدھ کو ابتدائی سماعت مقرر کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 587575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش