QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شیف شہر کے لیے تعلیم کا ایک مخصوص پیکیج دیں، میئر کراچی

30 Nov 2016 17:32

اسلام ٹائمز: میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے طلبا اسلام آباد کی طرف دیکھ رہے ہیں، کر اچی اس ملک کو چلا رہا ہے، ہم اس شہر اور ضلع وسطی کو ایک مثالی شہر بنائیں گے، کراچی میڈیکل اینڈ کالج میرٹ پر چل رہا ہے اور چلتا رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہر کے لیے تعلیم کا ایک مخصوص پیکیج دیں، کراچی کے طلبا اسلام آباد کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی خواہش ہے کہ تعلیم عام ہو، تو وہ کراچی کے لیے تعلیم کا ایک پیکیج دیں، کراچی اس ملک کو چلا رہا ہے، ہم اس شہر اور ضلع وسطی کو ایک مثالی شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ کالج میرٹ پر چل رہا ہے اور چلتا رہے گا۔ اس موقع پر وسیم اختر کے ہمراہ چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 587692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/587692/وزیراعظم-نواز-شیف-شہر-کے-لیے-تعلیم-کا-ایک-مخصوص-پیکیج-دیں-میئر-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org