QR CodeQR Code

سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے، مودی کے عشائیہ میں شرکت

3 Dec 2016 21:47

اسلام ٹائمز: ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچنے پر پاکستانی مشیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو گل دستہ بھی بھجوایا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے عشائیے میں بھی شرکت کی ہے، اس موقع پر انہوں نے پیغام دیا ہے کہ پاکستان تمام مسائل کا حل بات چیت سے چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ سرتاج عزیز کل افغانستان سے متعلق ہونے والی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کریں گے، خطے میں امن کے لیے پاکستان کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز خصوصی طیارے کے ذریعے امرتسر پہنچے ہیں، انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو گل دستہ بھی بھجوایا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مشیر خارجہ سر تاج عزیز کی آمد پر بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کر دیا اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے، متعصب بھارتی میڈیا نے دو طرفہ مذاکرات سے فرار کے لیے اپنی حکومت کو ورغلانا شروع کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 588474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/588474/سرتاج-عزیز-ہارٹ-ا-ف-ایشیا-کانفرنس-میں-شرکت-کے-لیے-بھارت-پہنچ-گئے-مودی-عشائیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org