QR CodeQR Code

ثبوت نہ لانے کیصورت میں جی بی اسمبلی کے اراکین پر الزام لگانے والے صحافی کو معاف نہیں کیا جائیگا، فیض اللہ فراق

5 Dec 2016 01:14

اسلام ٹائمز: جی بی اسمبلی اسکینڈل سے متعلق اپنے بیان میں حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت کی جانب سے نہ ہی کسی قسم کی لگژیری آفر دی گئی ہے اور نہ ہی دھمکیاں دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے گلگت سے اپنے ایک بیان میں ہے کہ ڈیلی ٹائمز کی فالو اپ سٹوری میں بھی کسی قسم کا ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں الزامات کے سواء کچھ بھی نہیں ہے۔ رپورٹر کو اب ثابت کرنا پڑے گا کہ اس کالے دھندے میں جی بی اسمبلی اور کونسل کے اراکین ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت کی جانب سے نہ ہی کسی قسم کی لگژیری آفر دی گئی اور نہ ہی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ مذکورہ رپورٹر سستی شہرت کی خاطر جی بی کی عزت کو خاک میں ملانا چاہتا ہے۔ اسے چاہیے کہ تمام تر ثبوت لے کر انکوائری کمیٹی سے سامنے پیش ہو جائے اور ثبوت پیش کرے۔ رپورٹر کی جانب سے موثر ثبوت نہ ملنے کی صورت میں اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی قسم کے دھندے میں جی بی اسمبلی یا کونسل کے اراکین ملوث پائے گئے تو انہیں بھی ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 588780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/588780/ثبوت-نہ-لانے-کیصورت-میں-جی-بی-اسمبلی-کے-اراکین-پر-الزام-لگانے-والے-صحافی-کو-معاف-نہیں-کیا-جائیگا-فیض-اللہ-فراق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org