QR CodeQR Code

پشاور، کھیتوں سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی دو لاشیں برآمد

5 Dec 2016 17:53

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق ریگی کے علاقے شگئ میں سے دونوں لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، تاہم ابھی تک لاشوں کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے ریگی سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی قتل شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جن کی شناخت کیلئے پولیس نے کوششیں شروع کردی ہیں۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ریگی کے علاقے شگئی سے 2 افراد کی لاشیں کھیتوں سے برآمد ہوئی ہیں، جنھیں گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد کھیتوں میں پھینکا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی ہیں اور تفتیش کا آغاز بھی کردیا ہے۔ لواحقین کی تلاش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 588955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/588955/پشاور-کھیتوں-سے-نوجوان-لڑکے-اور-لڑکی-کی-دو-لاشیں-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org