0
Monday 5 Dec 2016 17:53

پشاور، کھیتوں سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی دو لاشیں برآمد

پشاور، کھیتوں سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی دو لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے ریگی سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی قتل شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جن کی شناخت کیلئے پولیس نے کوششیں شروع کردی ہیں۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ریگی کے علاقے شگئی سے 2 افراد کی لاشیں کھیتوں سے برآمد ہوئی ہیں، جنھیں گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد کھیتوں میں پھینکا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی ہیں اور تفتیش کا آغاز بھی کردیا ہے۔ لواحقین کی تلاش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 588955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش