QR CodeQR Code

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ایک مرتبہ پھر علیل ہوگئے

6 Dec 2016 17:47

اسلام ٹائمز: مولانا فضل الرحمن نے پتے میں درد کی شکایت پر اتفاق ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرایا۔ جس میں انہیں پتے میں پتھری ہونے کا پتہ چلا ہے۔ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن کے مختلف ٹیسٹ کیے جن کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے نتائج آنے کے بعد ڈاکٹرز اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ جے یو آئی کے سربراہ کا آپریشن آج کیا جائے گا یا کل۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ایک مرتبہ پھر علیل ہوگئے۔ پتے میں پتھری کا آپریشن ہوگا۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پتے میں درد کی شکایت پر لاہور کے اتفاق ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرایا۔ جس میں انہیں پتے میں پتھری ہونے کا پتہ چلا ہے۔ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن کے مختلف ٹیسٹ کیے جن کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے نتائج آنے کے بعد ڈاکٹرز اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ جے یو آئی کے سربراہ کا آپریشن آج کیا جائے گا یا کل۔ مولانا فضل الرحمن اپنے اہلخانہ کے ساتھ لاہور میں آپریشن ہونے تک مقیم رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 589259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/589259/جمعیت-علمائے-اسلام-ف-کے-سربراہ-مولانا-فضل-الرحمن-ایک-مرتبہ-پھر-علیل-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org