QR CodeQR Code

صدر زرداری سے ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

12 Mar 2011 08:30

اسلام ٹائمز:ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور ''نوروز'' کے آغاز پر ایرانی صدر کی نیک تمنائیں پہنچائیں


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری سے ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور ''نوروز'' کے آغاز پر ایرانی صدر کی نیک تمنائیں پہنچائیں۔ نمائندہ خصوصی وزیر پٹرولیم مسعود کاظمی نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران اسلام آباد میں ایرانی سفیر ماشاءاﷲ شاکری اور سینئر ایرانی حکام خصوصی نمائندے کے ہمراہ تھے جبکہ وزیر نجکاری نوید قمر، خارجہ سیکرٹری سلمان بشیر، صدر کے سیکرٹری ملک آصف حیات، سیکرٹری پٹرولیم امتیاز قاضی اور صدر کے ترجمان فرحت اﷲ بابر بھی ملاقات میں موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 58926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/58926/صدر-زرداری-سے-ایرانی-کے-خصوصی-نمائندے-کی-ملاقات-دوطرفہ-تعلقات-اور-علاقائی-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org