QR CodeQR Code

موجودہ حکومت کو پانچ سال کی مدت پوری کرنی چاہے، چوھدری شجاعت حسین

12 Mar 2011 08:52

اسلام ٹائمز: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے کردار کرتے رہیں گے اور حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت مین ق لیگ کے وفد نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی داخلی، سیاسی اور خصوصاً پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر قاف لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے کردار کرتے رہیں گے اور حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے، چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ موجودہ جمہوری حکومت کو پانچ سال کی مدت پوری کرنی چاہیے۔
ملاقات میں پیلزپارٹی کے طرف سے پی پی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ، خیبرپختونخوا کے صدر ظاہر شاہ، صدر کی سیاسی مشیر رخسانہ بنگش اور فوزیہ حبیب جبکہ ق لیگ کے وفد میں چوہدری پرویز الہی، کامل علی آغا، ریاض پیزادہ اور امیر مقام شامل تھے۔ صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔


خبر کا کوڈ: 58929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/58929/موجودہ-حکومت-کو-پانچ-سال-کی-مدت-پوری-کرنی-چاہے-چوھدری-شجاعت-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org