QR CodeQR Code

پشاور، بڈھ پیر میں ٹائم بم دھماکا ،مسجد شہید، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

12 Mar 2011 08:52

اسلام ٹائمز:پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں ٹائم بم دھماکے سے کویت حکومت کے تعاون سے تیار کی گئی مسجد مکمل طور پر منہدم ہوگئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے بڈھ بیر کے گائوں اخون سالار بابا میں واقع مسجد شیر علی میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے مسجد کے دونوں اطراف کی دیواریں مکمل طور پر منہدم ہوگئیں جبکہ وضو خانہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ دھماکے سے مسجد کے ہال کی دیواروں اور چھتوں میں بھی دراڑیں پڑ گئی۔ مقامی پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا جن کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ مسجد شیر علی کچھ عرصہ قبل ہی کویت حکومت کے مالی تعاون سے تعمیر کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 58930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/58930/پشاور-بڈھ-پیر-میں-ٹائم-بم-دھماکا-مسجد-شہید-کوئی-جانی-نقصان-نہیں-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org