QR CodeQR Code

الطاف حسین سمیت 20 متحدہ رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 Dec 2016 13:56

اسلام ٹائمز: انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات کی سماعت کے دوران بانی ایم کیو ایم اور سربراہ متحدہ پاکستان فاروق ستار، عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات میں ایک بار پھر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اور متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی ضمانت میں توثیق کر دی، جبکہ بانی ایم کیو ایم اور سربراہ متحدہ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے کراچی پریس کلب کے باہر ملک کے خلاف تقریر کی تھی، جس کے بعد کئی افراد نے نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 589766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/589766/الطاف-حسین-سمیت-20-متحدہ-رہنماؤں-کے-ناقابل-ضمانت-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org