0
Thursday 8 Dec 2016 13:56

الطاف حسین سمیت 20 متحدہ رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

الطاف حسین سمیت 20 متحدہ رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات میں ایک بار پھر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اور متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی ضمانت میں توثیق کر دی، جبکہ بانی ایم کیو ایم اور سربراہ متحدہ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے کراچی پریس کلب کے باہر ملک کے خلاف تقریر کی تھی، جس کے بعد کئی افراد نے نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 589766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش