QR CodeQR Code

پی ٹی آئی قوم کو پانامہ لیکس پر گمراہ نہیں کرسکتی، قوم الزامات کی سیاست سے تنگ آچکی ہے، چوہدری حامد حمید

9 Dec 2016 11:11

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس نہ تو کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی کوئی دلیل، تحریک انصاف کہانیاں سنا کر عدالت اور قوم کا وقت برباد کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری حامد حمید نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، پاکستان کو معاشی طور پر بڑی قوت بنانے کیلئے پالیسیوں کا تسلسل اشد ضروری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب قوم کو پانامہ لیکس پر گمراہ نہیں کر سکتی، کیونکہ قوم الزامات کی سیاست سے تنگ آچکی ہے، تمام تر سازشوں کے باوجود لیگی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس نہ تو کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی کوئی دلیل، تحریک انصاف کہانیاں سنا کر عدالت اور قوم کا وقت برباد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے تمام ثبوت پیش کر دیئے ہیں، اگر مزید ثبوتوں کی ضرورت پڑی تو مسلم لیگ ن مزید ثبوت بھی عدالت کو فراہم کرے گی، پی ٹی آئی اب قوم کو پانامہ لیکس پر گمراہ نہیں کرسکتی۔


خبر کا کوڈ: 589999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/589999/پی-ٹی-آئی-قوم-کو-پانامہ-لیکس-پر-گمراہ-نہیں-کرسکتی-الزامات-کی-سیاست-سے-تنگ-آچکی-ہے-چوہدری-حامد-حمید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org