QR CodeQR Code

پاکستان اقوام متحدہ میں روایتی ہتھیاروں سے متعلق پانچویں نظرثانی کانفرنس کا صدر منتخب

13 Dec 2016 16:04

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ‏پاکستان کا صدر منتخب ہونا عالمی سفارتی فورم میں بہترین ساکھ کی عکاس ہے، عالمی برادری نے پاکستان کی بین الاقوامی سلامتی و اسلحہ کنٹرول کرنے کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جنیوا میں منعقدہ 5 روزہ کانفرنس میں مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کو پانچویں نظرثانی کانفرنس کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نظرثانی کانفرنس ہر 5 سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ‏پاکستان کا صدر منتخب ہونا عالمی سفارتی فورم میں بہترین ساکھ کی عکاس ہے، عالمی برادری نے پاکستان کی بین الاقوامی سلامتی و اسلحہ کنٹرول کرنے کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب ایک بار پھر چین نے نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں بھارت کی ممکنہ شمولیت کی مخالفت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 591360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/591360/پاکستان-اقوام-متحدہ-میں-روایتی-ہتھیاروں-سے-متعلق-پانچویں-نظرثانی-کانفرنس-کا-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org