QR CodeQR Code

نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا میں 25 ہزار سے زائد آپریشنز، 3 لاکھ افراد گرفتار

13 Dec 2016 17:51

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق 46 ہزار 900 سے زائد ہتھیار اور 15 لاکھ 3 ہزار کارتوس برآمد ہوئے، جبکہ 2 سال کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 34 ہزار 448 افغانیوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے نتیجے میں گذشتہ 2 سال میں 25 ہزار 145 آپریشنز کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا میں گذشتہ 2 سال کے دوران 25 ہزار 145 آپریشنز کئے گئے اور 3 لاکھ سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 46 ہزار 900 سے زائد ہتھیار اور 15 لاکھ 3 ہزار کارتوس برآمد ہوئے، جبکہ 2 سال کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 34 ہزار 448 افغانیوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 591401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/591401/نیشنل-ایکشن-پلان-کے-تحت-خیبر-پختونخوا-میں-25-ہزار-سے-زائد-آپریشنز-3-لاکھ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org