0
Tuesday 13 Dec 2016 17:51

نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا میں 25 ہزار سے زائد آپریشنز، 3 لاکھ افراد گرفتار

نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا میں 25 ہزار سے زائد آپریشنز، 3 لاکھ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے نتیجے میں گذشتہ 2 سال میں 25 ہزار 145 آپریشنز کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا میں گذشتہ 2 سال کے دوران 25 ہزار 145 آپریشنز کئے گئے اور 3 لاکھ سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 46 ہزار 900 سے زائد ہتھیار اور 15 لاکھ 3 ہزار کارتوس برآمد ہوئے، جبکہ 2 سال کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 34 ہزار 448 افغانیوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 591401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش