QR CodeQR Code

تحریک طالبان پنجاب کی جانب سے ملتان ضلع کچہری اور کمشنر آفس تباہ کرنے کی دھمکی

13 Mar 2011 07:25

اسلام ٹائمز:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ارباب احمد سید نے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کو دھمکی آمیز خط کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے جو آج ہی ڈسٹرکٹ بار کو موصول ہوا ہے


ملتان:اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ارباب احمد سید نے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کو دھمکی آمیز خط کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے، جو آج ہی ڈسٹرکٹ بار کو موصول ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کمرشل پلازے میں قائم عدالتیں زیادہ غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں حال ہی میں گرفتار ھونے والے دہشت گرد نے بھی انکشاف کیا تھا کہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کے بعد ان کا اگلا ٹارگٹ ضلع کچہری تھا، انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے اس معاملہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔


خبر کا کوڈ: 59149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/59149/تحریک-طالبان-پنجاب-کی-جانب-سے-ملتان-ضلع-کچہری-اور-کمشنر-ا-فس-تباہ-کرنے-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org