QR CodeQR Code

پشاور، پولیس پر فائرنگ، تعاقب کرنے پر 3 حملہ آور گرفتار

14 Dec 2016 08:48

اسلام ٹائمز: گرفتار ملزمان سے تلاشی کے دوران 3 پستول، دستی بم اور مشکوک بیگ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، تاہم فائرنگ سے تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی، تاہم تعاقب کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی کے قریب 3 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گشت پر مامور پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کردی، ملزمان نے فرار ہونا چاہا تو پولیس نے مزید نفری طلب کرتے ہوئے ان کا تعاقب شروع کردیا۔ پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو گھیر کر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے تلاشی کے دوران 3 پستول، دستی بم اور مشکوک بیگ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، تاہم فائرنگ سے تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔


خبر کا کوڈ: 591511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/591511/پشاور-پولیس-پر-فائرنگ-تعاقب-کرنے-3-حملہ-ا-ور-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org