0
Wednesday 14 Dec 2016 08:48

پشاور، پولیس پر فائرنگ، تعاقب کرنے پر 3 حملہ آور گرفتار

پشاور، پولیس پر فائرنگ، تعاقب کرنے پر 3 حملہ آور گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی، تاہم تعاقب کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی کے قریب 3 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گشت پر مامور پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کردی، ملزمان نے فرار ہونا چاہا تو پولیس نے مزید نفری طلب کرتے ہوئے ان کا تعاقب شروع کردیا۔ پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو گھیر کر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے تلاشی کے دوران 3 پستول، دستی بم اور مشکوک بیگ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، تاہم فائرنگ سے تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
خبر کا کوڈ : 591511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش