QR CodeQR Code

حکمرانوں کو سرائیکی عوام سے لگاؤ نہیں، محض اقتدار کی فکر ہے، غلام فرید کوریجہ

22 Dec 2016 22:25

اسلام ٹائمز: ملتان سے جاری بیان کے مطابق سرائیکی رہنما کا کہنا تھا کہ 7 کروڑ سرائیکی عوام اپنی الگ شناخت چاہتے ہیں، انہیں حقوق نہ ملے تو آئندہ عام انتخابات میں یہاں کے عوام پرچی کے ذریعے منتخب ارکان کو اپنی اہمیت کا احساس دلائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو سرائیکی خطہ کے عوام کی کوئی فکر نہیں، انہیں محض اپنی کرسی کی فکر ہے، میاں برادران نے 3 سال محض اپنا اقتدار بچانے میں صرف کر دیئے، سرائیکی خطہ کو میٹرو منصوبہ سے کوئی غرض نہیں، انہیں اپنے بنیادی حقوق چاہئیں، انہوں نے کہا کہ 7 کروڑ سرائیکی عوام اپنی الگ شناخت چاہتے ہیں، انہیں حقوق نہ ملے تو آئندہ عام انتخابات میں یہاں کے عوام پرچی کے ذریعے منتخب ارکان کو اپنی اہمیت کا احساس دلائیں گے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جان بوجھ کر سرائیکی وسیب کو نظر انداز کر کھا ہے، جس کا خمیازہ انہیں آئندہ انتخابات میں بھگتنا پڑے گا، اس دوران سرائیکسان قومی اتحاد کے ڈویژنل رہنما جام فیض اللہ، ضلعی صدر سردار اللہ نواز خان سرگانی اور اسحق خان دستی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 593830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593830/حکمرانوں-کو-سرائیکی-عوام-سے-لگاؤ-نہیں-محض-اقتدار-کی-فکر-ہے-غلام-فرید-کوریجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org