0
Thursday 22 Dec 2016 22:25

حکمرانوں کو سرائیکی عوام سے لگاؤ نہیں، محض اقتدار کی فکر ہے، غلام فرید کوریجہ

حکمرانوں کو سرائیکی عوام سے لگاؤ نہیں، محض اقتدار کی فکر ہے، غلام فرید کوریجہ
اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو سرائیکی خطہ کے عوام کی کوئی فکر نہیں، انہیں محض اپنی کرسی کی فکر ہے، میاں برادران نے 3 سال محض اپنا اقتدار بچانے میں صرف کر دیئے، سرائیکی خطہ کو میٹرو منصوبہ سے کوئی غرض نہیں، انہیں اپنے بنیادی حقوق چاہئیں، انہوں نے کہا کہ 7 کروڑ سرائیکی عوام اپنی الگ شناخت چاہتے ہیں، انہیں حقوق نہ ملے تو آئندہ عام انتخابات میں یہاں کے عوام پرچی کے ذریعے منتخب ارکان کو اپنی اہمیت کا احساس دلائیں گے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جان بوجھ کر سرائیکی وسیب کو نظر انداز کر کھا ہے، جس کا خمیازہ انہیں آئندہ انتخابات میں بھگتنا پڑے گا، اس دوران سرائیکسان قومی اتحاد کے ڈویژنل رہنما جام فیض اللہ، ضلعی صدر سردار اللہ نواز خان سرگانی اور اسحق خان دستی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 593830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش