QR CodeQR Code

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

14 Mar 2011 12:29

اسلام ٹائمز:امریکی جاسوس طیاروں نے مختلف کاروائیوں میں میرانشاہ کے گاؤں ٹپی میں دو میزائل داغے، جس سے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا حملہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں ایک گاڑی پر کیا گیا جس سے ابتدائی معلومات کے مطابق چار افراد ہلاک ہو گئے


میران شاہ:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ڈرون حملے میں چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق میرانشاہ کے گاؤں ٹپی میں ڈرون سے دو میزائل داغے گئے، جس سے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ تاہم دونوں زخمی جانبر نہ ہو سکے۔ ڈرون حملوں کی پروازیں اب بھی جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔ واضح رہے، گزشتہ روز بھی امریکی جاسوس طیارے سے دو حملے کئے گئے جن میں نو افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
ادھر وانا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی جاسوس طیارہ نے اعظم ورسک کے علاقے میں ایک گاڑی پر دو میزائل داغے جس سے ابتدائی معلومات کے مطابق چار افراد ہلاک ہو گئے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ علاقہ میں امریکی جاسوس طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں جس سے علاقے میں خوف ہو ہراس پھیلا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 59393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/59393/شمالی-اور-جنوبی-وزیرستان-میں-امریکی-ڈرون-حملے-10-افراد-جاں-بحق-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org