QR CodeQR Code

کرسمس پہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

24 Dec 2016 23:17

اسلام ٹائمز: وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسیحی برادی کو خوشی کا تہوار بھرپور طریقے سے منانے کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کرسمس پر ملک بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ مسیحی برادری اپنے خوشی کے تہوار کو بھرپور طریقے سے منا سکے۔ دوسری جانب پشاور سے اپنا سفر شروع کرنے والی کرسمس پیس ٹرین راولپنڈی سے لاہور کیلئے روانہ ہوچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 594340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594340/کرسمس-پہ-بجلی-کی-بلاتعطل-فراہمی-کو-یقینی-بنایا-جائے-وزیراعظم-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org