QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کا جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی رپورٹ کو ہر فورم پر اٹھانے کا فیصلہ

25 Dec 2016 00:11

اسلام ٹائمز: چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ہونیوالے اعلٰی قیادت کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف شرمناک نون لیگی پراپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ریگولیٹرز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا فیصلہ شریفوں کی جانب سے لوٹ مار کا ایک نیا طریقہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے اعلٰی قیادت کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے میں تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف نون لیگی پراپیگنڈے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائز عیسٰی کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، اسے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اعلٰی قیادت کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف شرمناک نون لیگی پراپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ساڑھے تین سال میں نون لیگ کو گھٹیا سا الزام لگانے کے علاوہ کوئی کامیابی نہیں ملی۔ افتخار درانی اور فیصل جاوید سے غلط اور من گھڑت خبریں منسوب کرکے صوبے میں کرپشن کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نون لیگ کی اس بھونڈی کوشش سے ثابت ہوگیا کہ پختونخوا کا وجود کرپشن سے پاک ہو چکا ہے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ جسٹس فائز عیسٰی کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، اسے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ ریگولیٹرز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا فیصلہ شریفوں کی جانب سے لوٹ مار کا ایک نیا طریقہ ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اپنی اور اپنے خاندان کی کرپشن میں حائل ایک ایک رکاوٹ دور کرنا چاہتے ہیں۔ نیب کی جانب سے چوروں اور لٹیروں سے پلی بارگین شرمناک رسم ہے۔ نیب عملی طور پر کرپشن کی سرپرستی کرنے والا آئینی ادارہ بن چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 594347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594347/پی-ٹی-آئی-کا-جسٹس-قاضی-فائز-عیس-ی-کی-رپورٹ-کو-ہر-فورم-پر-اٹھانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org