QR CodeQR Code

عہد کرنا ہے کہ آئندہ سال قائد کے ایمان، اتحاد، تنظیم کے قول پر عمل کرینگے، مریم اورنگزیب

25 Dec 2016 00:19

اسلام ٹائمز: پاکستان نیشنل آرٹس کونسل میں قائد اعظم کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ یکم جنوری سے اسلام آباد کے مزید 200 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام شروع ہوگا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر مختلف سکولوں کیلئے 30 بسیں منگوا لی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم تعلیمی پروگرام کے تحت بچوں اور اساتذہ کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ عہد کرنا ہے کہ آئندہ سال قائد کے ایمان، اتحاد، تنظیم کے قول پر عمل کرینگے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان نیشنل آرٹس کونسل میں قائد اعظم کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی سالگرہ کی تقریبات انیس سے پچیس دسمبر تک منائی جا رہی ہیں۔ بچوں کیلئے مختلف شعبوں میں غیر نصابی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تعلیمی پروگرام کے تحت بچوں اور اساتذہ کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ یکم جنوری سے اسلام آباد کے مزید 200 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام شروع ہوگا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر مختلف سکولوں کیلئے 30 بسیں منگوا لی گئی ہیں۔ بسوں کی فراہمی سے طلبہ اور انکے والدین کو آسانی ہوگی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار نجی سکولوں کے برابر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ عہد کرنا ہے کہ آئندہ سال قائد کے ایمان، اتحاد، تنظیم کے قول پر عمل کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 594350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594350/عہد-کرنا-ہے-کہ-آئندہ-سال-قائد-کے-ایمان-اتحاد-تنظیم-قول-پر-عمل-کرینگے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org