QR CodeQR Code

شام کے بحران میں امریکہ کا بنیادی کردار رہا ہے

امریکہ اپنی فوجی طاقت کے باوجود شام میں ہونیوالی تبدیلیوں پر اثرانداز نہیں ہوسکا، سی آئی اے چیف کا اعتراف

26 Dec 2016 10:40

اسلام ٹائمز: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے شام کے بحران میں واشنگٹن کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے حلب شہر میں شامی فوج کے ہاتھوں دہشتگردوں کی شکست پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے شام کے بحران میں امریکہ کے کردار کا اعتراف کیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے شام کے بحران میں واشنگٹن کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے حلب شہر میں شامی فوج کے ہاتھوں دہشتگردوں کی شکست پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جان برینن نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شام میں حکومت مخالف مسلح گروہوں کی کامیابی سے وابستہ واشنگٹن کی امیدیں خاک میں مل گئیں، کہا کہ اس موضوع کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ شام کے بحران میں امریکہ کا بنیادی کردار رہا ہے۔ امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے مزید کہا کہ حلب میں حکومت مخالف مسلح گروہوں کی شکست کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ یہ مسلح گروہ شام میں مکمل طور پر ختم ہوگئے ہیں۔ اسی طرح جان برینن نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ امریکہ اپنی فوجی طاقت کے باوجود دوسرے ملک (شام) کی تبدیلیوں پر اثرانداز نہیں ہوسکا۔


خبر کا کوڈ: 594915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594915/امریکہ-اپنی-فوجی-طاقت-کے-باوجود-شام-میں-ہونیوالی-تبدیلیوں-پر-اثرانداز-نہیں-ہوسکا-سی-آئی-اے-چیف-کا-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org