QR CodeQR Code

پی آئی اے کا کارنامہ، بے نظیر بھٹو کی برسی میں جانے والے پی پی رہنماؤں کو سکھر کی بجائے ملتان پہنچا دیا

27 Dec 2016 16:43

اسلام ٹائمز: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں سکھر کے بجائے ملتان جانے والے اے ٹی آر طیارے میں بٹھا دیا لیکن جہاز کے لئے ابھی تک کوئی صدقے کا بکرا نہیں ملا، پی آئی اے صدقے کے بکروں پر چلنے والی سروس بن گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کو سکھر کے بجائے ملتان جانے والے اے ٹی آر میں بٹھا کر باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ثبوت دے دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی آئی اے نے ہمیں سکھر کے بجائے ملتان جانے والے اے ٹی آر طیارے میں بٹھا دیا لیکن جہاز کے لئے ابھی تک کوئی صدقے کا بکرا نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے صدقے کے بکروں پر چلنے والی سروس بن گئی ہے، میں اب صحیح طیارے میں بیٹھ گئی ہوں لیکن صدقے کا کوئی بکرا نظر نہیں آ رہا۔


خبر کا کوڈ: 595085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595085/پی-آئی-اے-کا-کارنامہ-بے-نظیر-بھٹو-کی-برسی-میں-جانے-والے-رہنماؤں-کو-سکھر-بجائے-ملتان-پہنچا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org