0
Tuesday 27 Dec 2016 16:43

پی آئی اے کا کارنامہ، بے نظیر بھٹو کی برسی میں جانے والے پی پی رہنماؤں کو سکھر کی بجائے ملتان پہنچا دیا

پی آئی اے کا کارنامہ، بے نظیر بھٹو کی برسی میں جانے والے پی پی رہنماؤں کو سکھر کی بجائے ملتان پہنچا دیا
اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کو سکھر کے بجائے ملتان جانے والے اے ٹی آر میں بٹھا کر باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ثبوت دے دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی آئی اے نے ہمیں سکھر کے بجائے ملتان جانے والے اے ٹی آر طیارے میں بٹھا دیا لیکن جہاز کے لئے ابھی تک کوئی صدقے کا بکرا نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے صدقے کے بکروں پر چلنے والی سروس بن گئی ہے، میں اب صحیح طیارے میں بیٹھ گئی ہوں لیکن صدقے کا کوئی بکرا نظر نہیں آ رہا۔
خبر کا کوڈ : 595085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش