QR CodeQR Code

بے گناہ مسلمانوں کے قاتل قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں، علامہ عون نقوی

29 Dec 2016 19:32

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ مسلم حکمرانوں اور سربراہان کا فرض بنتا ہے کہ وہ ایسے اسلام دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں، جو دین کو بدنام کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں اسلامی غلط تعلیمات کا پرچار کرکے بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ علامہ عون نقوی نے کہا ہے کہ بے گناہ مسلمانوں کے قاتل قہر خدا وندی کو دعوت دے رہے ہیں، کیونکہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمان قتل ہو رہے ہیں جو کہ ایک بڑا المیہ ہے، اس وقت یمن، شام، عراق، افغانستان اور وطن عزیز میں دہشت گرد ٹولہ اسلام کا نام استعمال کر کے قتل و خون کا بازار گرم کئے ہوئے ہے، ایسے میں تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں اور مسلم حکمرانوں اور سربراہان کا فرض بنتا ہے کہ وہ ایسے اسلام دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں جو دین کو بدنام کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں اسلامی غلط تعلیمات کا پرچار کر کے بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 595674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595674/بے-گناہ-مسلمانوں-کے-قاتل-قہر-خداوندی-کو-دعوت-دے-رہے-ہیں-علامہ-عون-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org