QR CodeQR Code

پی ٹی آئی نے 2018ء کے عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی، جہانگیر ترین

29 Dec 2016 23:19

اسلام ٹائمز: لودھراں میں کارکنوں سے خطاب میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ امیدواروں کا فیصلہ کرنے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ جنوری کے آخر تک قومی اسمبلی کے امیدواروں کی پہلی کھیپ کا اعلان ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کہتے ہیں جنوری کے آخر تک قومی اسمبلی کے امیدواروں کی پہلی کھیپ کا اعلان ہو جائے گا۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے لودھراں کے نواحی علاقوں کا دورہ کیا اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کارکنوں نے پی ٹی آئی کی آئندہ انتخابات کی تیاری سے متعلق سوالات کئے تو جہانگیر ترین نے بتایا کہ تحریک انصاف الیکشن موڈ میں چلی گئی ہے۔ امیدواروں کا فیصلہ کرنے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ جنوری کے آخر تک قومی اسمبلی کے امیدواروں کی پہلی کھیپ کا اعلان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے عوامی جلسوں کا شیڈول طے ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ہنگو میں جلسے کئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے پارلیمنٹ آنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 595716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595716/پی-ٹی-آئی-نے-2018ء-کے-عام-انتخابات-کی-تیاری-شروع-کر-دی-جہانگیر-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org