QR CodeQR Code

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کو سی پیک منصوبے کا حصہ بنا دیا گیا ہے، حفیظ الرحمٰن

31 Dec 2016 22:42

اسلام ٹائمز: چین کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے گلگت پہنچنے کے بعد وزیراعلٰی کا کہنا ہے کہ جی بی میں اکنامک زون کا قیام مقامی اشیاء کو عالمی مارکیٹوں تک رسائی کا اہم ذریعہ ہوگا، جبکہ بیروزگاری کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن جے سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد تین روزہ چین کا دورہ مکمل کرکے آج واپس وطن پہنچ گئے۔ وزیراعلٰی جی بی نے دورہ چین کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کو سی پیک منصوبے کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کا تعمیراتی کام اب تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا اور اس منصوبے کو ہر صورت مقررہ مدت میں پورا کیا جائے گا۔ سپیشل اکنامک زون کیلئے دو سو پچاس ایکڑ اراضی مقپون داس کے مقام پر فراہم کر دی گئی ہے۔ یہ اکنامک زون گلگت بلتستان کی مقامی اشیاء کو عالمی مارکیٹوں تک رسائی کا اہم ذریعہ ہوگا، جبکہ بیروزگاری کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ گلگت بلتستان میں توانائی کے بحران کو سی پیک منصوبے کی کامیابی کیلئے ناگزیر قرار دیا گیا۔ اس ضمن میں 80 میگاواٹ پھنڈر اور 100 میگاواٹ گلگت کے آئی یو پاور پراجیکٹ کو بھی سی پیک منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ روڈ انفراسٹرکچر کی ترقی اور جی بی کو ملک کے دیگر صوبوں تک آسان رسائی کیلئے چترال تا گلگت اور رائیکوٹ تا تھاکوٹ اپکسپریس وے بھی سی پیک منصوبے کا حصہ ہوگا۔ اس منصوبے سے گلگت بلتستان میں تجارت میں اضافہ ہوگا، جو کہ خوشحالی کی علامت ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 596104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596104/دیامر-بھاشا-ڈیم-منصوبے-کو-سی-پیک-کا-حصہ-بنا-دیا-گیا-ہے-حفیظ-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org