QR CodeQR Code

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو صوبے بھر میں تقرر و تبادلوں سے روک دیا گیا

4 Jan 2017 11:14

واضح رہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے رخصتی کے بعد دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، صوبے کے کئی اضلاع میں ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی پوسٹوں پر تقرریاں تاخیر کا شکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو صوبے بھر میں تقرر و تبادلوں سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو سندھ بھر میں تقرر و تبادلوں سے روک دیا ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومت نے احکامات جاری کر دیئے ہیں، حکومتی احکامات کے مطابق آئی جی سندھ صوبے بھر میں تقرر و تبادلے نہیں کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے رخصتی کے بعد دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، صوبے کے کئی اضلاع میں ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی پوسٹوں پر تقرریاں تاخیر کا شکار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 596983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596983/آئی-جی-سندھ-اے-ڈی-خواجہ-کو-صوبے-بھر-میں-تقرر-تبادلوں-سے-روک-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org