QR CodeQR Code

بلدیہ فیکٹری کیس کا اہم ملزم رضوان قریشی منظر سے غائب ہوگیا

7 Jan 2017 22:24

کوشش کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، سیشن عدالت میں پولیس نے اپنی ناکامی کا رونا رو دیا، عدالت نے دو قتل کے مقدمات میں رضوان قریشی کو اشتہاری قرار دیکر جائیداد ضبط کرنیکا حکم دے دیا، اور چار مقدمات میں ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ بلدیہ فیکٹری کیس کا اہم ملزم رضوان قریشی منظر سے غائب ہوگیا، کوشش کے باوجود ہاتھ نہ آیا، عدالت نے ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ساںحہ بلدیہ فیکٹری میں پہلی بار دہشتگردی کا انکشاف کرنے والا رضوان قریشی منظر سے ہی غائب ہوگیا، کوشش کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس نے سیشن عدالت میں اپنی ناکامی کا رونا رو دیا، عدالت نے دو قتل کے مقدمات میں ملزم رضوان قریشی کو اشتہاری قرار دیکر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قتل اور غیر قانونی اسلحہ کے چار مقدمات میں ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیئے۔ واضح رہے کہ ملزم رضوان قریشی نے تین سال قبل دوران جے آئی ٹی بلدیہ فیکٹری میں دہشتگردی کا انکشاف کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 598051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/598051/بلدیہ-فیکٹری-کیس-کا-اہم-ملزم-رضوان-قریشی-منظر-سے-غائب-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org