0
Saturday 7 Jan 2017 22:24

بلدیہ فیکٹری کیس کا اہم ملزم رضوان قریشی منظر سے غائب ہوگیا

بلدیہ فیکٹری کیس کا اہم ملزم رضوان قریشی منظر سے غائب ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ بلدیہ فیکٹری کیس کا اہم ملزم رضوان قریشی منظر سے غائب ہوگیا، کوشش کے باوجود ہاتھ نہ آیا، عدالت نے ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ساںحہ بلدیہ فیکٹری میں پہلی بار دہشتگردی کا انکشاف کرنے والا رضوان قریشی منظر سے ہی غائب ہوگیا، کوشش کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس نے سیشن عدالت میں اپنی ناکامی کا رونا رو دیا، عدالت نے دو قتل کے مقدمات میں ملزم رضوان قریشی کو اشتہاری قرار دیکر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قتل اور غیر قانونی اسلحہ کے چار مقدمات میں ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیئے۔ واضح رہے کہ ملزم رضوان قریشی نے تین سال قبل دوران جے آئی ٹی بلدیہ فیکٹری میں دہشتگردی کا انکشاف کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 598051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش