QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے ہمیشہ عدالت کے باہر عدالت لگانے کی کوشش کی، مریم اورنگزیب

10 Jan 2017 00:10

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنے ہی موقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے، مریم نواز اور حسن نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ کو تحریک انصاف نے مان لیا، تحریک انصاف نے آج تک کوشش کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو روکا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عدالت کے باہر عدالت لگانے کی کوشش کی، کہتی ہیں کہ ہمارے ترقیاتی کاموں سے سبق سیکھیں اور قوم کی خدمت کریں۔ پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت کے باہر عدالت نہیں لگانا چاہتے، عدالت کا معاملہ عدالت میں ہی زیربحث رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے ہی موقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے، مریم نواز اور حسن نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ کو تحریک انصاف نے مان لیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف نے آج تک کوشش کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو روکا جائے، عمران خان اعتراض کرتے ہیں کہ وزیراعظم فیتہ کاٹنے پہنچ جاتے ہیں، پاکستان کی خدمت کرنے والے ہی فیتے کاٹتے ہیں، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی عوام بالکل مایوس نہ ہو، جاری ترقیاتی منصوبوں کو 2018ء تک مکمل کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 598648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/598648/تحریک-انصاف-نے-ہمیشہ-عدالت-کے-باہر-لگانے-کی-کوشش-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org