QR CodeQR Code

وزیراعلٰی جی بی حافظ حفیظ الرحمٰن کا گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

11 Jan 2017 23:20

اخبارات کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلٰی جی بی نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے گورنری سے قبل بھی عدلیہ میں اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلٰی جی بی حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر و جمیل کیلئے دعا کی ہے۔ اخبارات کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلٰی جی بی نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے گورنری سے قبل بھی عدلیہ میں اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغرفت کے لئے بھی دعا مانگی گئی۔


خبر کا کوڈ: 599279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599279/وزیراعل-ی-جی-بی-حافظ-حفیظ-الرحم-ن-کا-گورنر-سندھ-سعید-الزمان-صدیقی-کے-انتقال-پر-افسوس-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org