0
Wednesday 11 Jan 2017 23:20

وزیراعلٰی جی بی حافظ حفیظ الرحمٰن کا گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

وزیراعلٰی جی بی حافظ حفیظ الرحمٰن کا گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلٰی جی بی حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر و جمیل کیلئے دعا کی ہے۔ اخبارات کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلٰی جی بی نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے گورنری سے قبل بھی عدلیہ میں اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغرفت کے لئے بھی دعا مانگی گئی۔
خبر کا کوڈ : 599279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش