QR CodeQR Code

ایران سے پابندیاں ہٹنے تک پاک ایران گیس پائپ لائن بننا ممکن نہیں، شاہد خاقان عباسی

12 Jan 2017 22:41

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پابندیاں ہٹنے تک اس منصوبے کے لیے پیسے حاصل کرنا ممکن نہیں، اگر منصوبہ شروع ہوا اور پھر پابندی عائد کی گئی تو مسئلہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ابھی تک ایران پر پابندیاں پوری طرح نہیں اٹھائی گئیں، مکمل پابندیاں ہٹنے تک ایران پاکستان گیس پائپ لائن بننا ممکن نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پابندیاں ہٹنے تک اس منصوبے کے لیے پیسے حاصل کرنا ممکن نہیں، اگر منصوبہ شروع ہوا اور پھر پابندی عائد کی گئی تو مسئلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے، برادر اسلامی ملک ایران نے اپنے حصہ کا کام مکمل کرلیا ہے، تاہم پاکستان کی جانب سے لیت و لال سے کام لیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 599552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599552/ایران-سے-پابندیاں-ہٹنے-تک-پاک-گیس-پائپ-لائن-بننا-ممکن-نہیں-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org