QR CodeQR Code

شوکت یوسفزئی نے پشاور کو نظر انداز کرنے پر سرکاری عہدے سے استعفیٰ دیدیا

13 Jan 2017 22:11

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت یوسفزئی ترقیاتی کاموں میں پشاور کو نظر انداز کرنے پر خیبر پختونخوا میں اپنی ہی پارٹی تحریک انصاف کی حکومت سے نالاں تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی اپنی ہی پارٹی کے جانبدارانہ رویے کے باعث فوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹ کے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت یوسفزئی ترقیاتی کاموں میں پشاور کو نظر انداز کرنے پر خیبر پختونخوا میں اپنی ہی پارٹی تحریک انصاف کی حکومت سے نالاں تھے۔ وہ تحریک انصاف کی ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وزیر صحت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 599766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599766/شوکت-یوسفزئی-نے-پشاور-کو-نظر-انداز-کرنے-پر-سرکاری-عہدے-سے-استعفی-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org