QR CodeQR Code

اربوں روپے کی کرپشن، شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنیکا حکم

14 Jan 2017 19:46

احتساب عدالت میں پیش نیب کے تفتیشی افسر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ شرجیل میمن گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک چلے گئے ہیں، جسکی وجہ سے ملزم کی گرفتاری ممکن نہیں، عدالت نے تفتیشی افسر کو شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطاق کراچی کی احتساب عدالت میں شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر نے شرجیل میمن کی گرفتاری سے متعلق عدالتی حکم کی رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا کہ شرجیل میمن گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک چلے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری ممکن نہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 600087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/600087/اربوں-روپے-کی-کرپشن-شرجیل-میمن-کو-اشتہاری-قرار-دینے-کارروائی-شروع-کرنیکا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org