QR CodeQR Code

کراچی کی صورتحال بارش کے بعد اطمینان بخش نہیں لیکن بہتر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

14 Jan 2017 19:54

صحافی : سید ظفر حیدر

میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر بھی فیلڈ میں ہیں اور کام کر رہے ہیں، ہم سب ملکر کام کر رہے ہیں، ہمارا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال بارش کے بعد اطمینان بخش نہیں لیکن بہتر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بارش کے دوران شہر کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کچھ مقامات پر انھوں نے میڈیا سے بات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر کی صورتحال بارشوں کے بعد اطمینان بخش نہیں، لیکن بہتر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر کے دورے سے یہ دیکھا جا رہا ہے کہ ابر رحمت زحمت میں نہ بدل جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے میئر وسیم اختر بھی فیلڈ میں ہیں اور کام کر رہے ہیں، ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں، ہمارا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 600090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/600090/کراچی-کی-صورتحال-بارش-کے-بعد-اطمینان-بخش-نہیں-لیکن-بہتر-ہے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org