0
Saturday 14 Jan 2017 19:54

کراچی کی صورتحال بارش کے بعد اطمینان بخش نہیں لیکن بہتر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی کی صورتحال بارش کے بعد اطمینان بخش نہیں لیکن بہتر ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال بارش کے بعد اطمینان بخش نہیں لیکن بہتر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بارش کے دوران شہر کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کچھ مقامات پر انھوں نے میڈیا سے بات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر کی صورتحال بارشوں کے بعد اطمینان بخش نہیں، لیکن بہتر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر کے دورے سے یہ دیکھا جا رہا ہے کہ ابر رحمت زحمت میں نہ بدل جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے میئر وسیم اختر بھی فیلڈ میں ہیں اور کام کر رہے ہیں، ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں، ہمارا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے۔
صحافی : سید ظفر حیدر
خبر کا کوڈ : 600090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش