QR CodeQR Code

نوشہرہ میں وزاعلٰی کے پی کے کی خصوصی ہدایت پر صفائی مہم کا آغاز

14 Jan 2017 22:53

تحصیل ناظم رضاءاللہ اور نائب ناظم زرعالم کا میڈیا سے کہنا تھا کہ علاقے کی صفائی و خوبصورتی کیلئے انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لائےگی، اس موقع پر انہوں نے تحصیل نوشہرہ کی عوام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ علاقے کی صفائی اور خوبصورتی میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی خصوصی ہدایت پر تحصیل نوشہرہ میں مانکی شریف سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا، جبکہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تحصیل نوشہرہ کی تمام یونین کونسلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ تاکہ حقیقی معنوں میں کلین اینڈ گرین نعرے پر عمل کیا جاسکے۔ تحصیل نوشہرہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحصیل ناظم رضاءاللہ، نائب ناظم زر عالم خان نے باقاعدہ طور پر صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔ واضح رہے کہ تحصیل نوشہرہ میں صفائی مہم کو پہلے ٹینڈر کے ذریعے ٹھیکے پر دے دیا گیا ہے، اس موقع پر تحصیل ناظم رضاءاللہ اور نائب ناظم زر عالم خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر تحصیل نوشہرہ میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور یہ صفائی مہم پہلی بار ٹھیکے پر دی جا رہی ہے، تاکہ گرین اینڈ کلین تحصیل نوشہرہ کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے تحصیل نوشہرہ انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لائے گی، اس موقع پر انہوں نے تحصیل نوشہرہ کی عوام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ علاقے کی صفائی اور خوبصورتی میں تحصیل کونسل نوشہرہ کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر صفائی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل نوشہرہ کو ایک ماڈل و خوبصورت شہر بنائیں گے اور علاقے کی خوبصورتی اور صفائی سے کئی خطرناک امراض کو دور کرنا ممکن ہوسکے گا۔


خبر کا کوڈ: 600121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/600121/نوشہرہ-میں-وزاعل-ی-کے-پی-کی-خصوصی-ہدایت-پر-صفائی-مہم-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org