0
Saturday 14 Jan 2017 22:53

نوشہرہ میں وزاعلٰی کے پی کے کی خصوصی ہدایت پر صفائی مہم کا آغاز

نوشہرہ میں وزاعلٰی کے پی کے کی خصوصی ہدایت پر صفائی مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی خصوصی ہدایت پر تحصیل نوشہرہ میں مانکی شریف سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا، جبکہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تحصیل نوشہرہ کی تمام یونین کونسلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ تاکہ حقیقی معنوں میں کلین اینڈ گرین نعرے پر عمل کیا جاسکے۔ تحصیل نوشہرہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحصیل ناظم رضاءاللہ، نائب ناظم زر عالم خان نے باقاعدہ طور پر صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔ واضح رہے کہ تحصیل نوشہرہ میں صفائی مہم کو پہلے ٹینڈر کے ذریعے ٹھیکے پر دے دیا گیا ہے، اس موقع پر تحصیل ناظم رضاءاللہ اور نائب ناظم زر عالم خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر تحصیل نوشہرہ میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور یہ صفائی مہم پہلی بار ٹھیکے پر دی جا رہی ہے، تاکہ گرین اینڈ کلین تحصیل نوشہرہ کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے تحصیل نوشہرہ انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لائے گی، اس موقع پر انہوں نے تحصیل نوشہرہ کی عوام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ علاقے کی صفائی اور خوبصورتی میں تحصیل کونسل نوشہرہ کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر صفائی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل نوشہرہ کو ایک ماڈل و خوبصورت شہر بنائیں گے اور علاقے کی خوبصورتی اور صفائی سے کئی خطرناک امراض کو دور کرنا ممکن ہوسکے گا۔
خبر کا کوڈ : 600121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش