QR CodeQR Code

شکیل آفریدی کو رہا یا امریکہ کیحوالے نہیں کیا جارہا، زاہد حامد

18 Jan 2017 16:11

وفاقی وزیر قانون نے سینیٹ کو بتایا کہ قانون اپنا کام کر رہا ہے اور شکیل آفریدی کو منصفانہ مقدمے کا بھرپور موقع حاصل ہے، شکیل آفریدی نے قانون اور قومی مفاد کے خلاف کام کیا اور پاکستان امریکہ کو باور کرا رہا ہے کہ ہمارے قوانین کے مطابق شکیل آفریدی جرم کا مرتکب ہوا ہے اور قانون کا سامنا کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو رہا کیا جا رہا ہے، نا ہی امریکہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن کو پکڑنے میں سی آئی اے کی مدد کی تھی، جس پر اسے گرفتار کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے سینیٹ کو بتایا کہ ” قانون اپنا کام کر رہا ہے اور شکیل آفریدی کو منصفانہ مقدمے کا بھرپور موقع حاصل ہے۔ شکیل آفریدی نے قانون اور قومی مفاد کے خلاف کام کیا اور پاکستانی حکومت مسلسل امریکہ کو باور کرا رہی ہے کہ ہمارے قوانین کے مطابق شکیل آفریدی جرم کا مرتکب ہوا ہے اور قانون کا سامنا کر رہا ہے۔“ واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر ویکسی نیشن کی ایک جعلی مہم چلانے کے دوران ڈی این اے سیمپل لینے کا الزام ہے جس کے باعث امریکی انٹیلی جنس ایجنسی اسامہ بن لادن کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوئی۔ شکیل آفریدی کو مئی 2011ء میں امریکی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایبٹ آباد میں ایک آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کو مارے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تاہم امریکی حکام نے اسے ”ہیرو“ کہا۔ بہت سے پاکستانی بن لادن کو مارنے کیلئے ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن پر مشتعل ہوئے جبکہ پاکستانی حکام نے پاکستان میں اسامہ کی موجودگی کو سکیورٹی کی خامی قرار دیا اور اسے چھپانے میں عسکری یا انٹیلی سروس سے تعلق رکھنے والے افراد کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کیا۔


خبر کا کوڈ: 601300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601300/شکیل-ا-فریدی-کو-رہا-یا-امریکہ-کیحوالے-نہیں-کیا-جارہا-زاہد-حامد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org