QR CodeQR Code

پشاور، ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

18 Jan 2017 22:45

اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا مقصد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اور شہر میں جاری سرچ آپریشن کو بخوبی انجام دینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جو ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی رہے گی، اسی طرح شہر میں غیر قانونی اسلحہ کی نمائش، سیاہ شیشوں اور جعلی نمبر پلیٹوں پر پابندی عائد رہے گی۔ ڈی سی اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا مقصد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اور شہر میں جاری سرچ آپریشن کو بخوبی انجام دینا ہے۔


خبر کا کوڈ: 601400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601400/پشاور-ایک-ماہ-کیلئے-دفعہ-144-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org